باراک اوباما بھی کورونا کا شکار

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی)سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ باراک اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آن کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اوباما نے کہا کہ کچھ دنوں سے گلے میں خراش ہورہی تھی،میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں،اہلیہ مشعل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم شکر کرتے ہیں کووڈ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوالی تھی۔چاہے کورونا کیسز کم ہوجائیں لیکن پھر بھی آپ ویکسین ضرور لگوائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes