اٹک: نوبیاہتا دلہن کا پراسرار قتل، سسرال والوں نے بیٹی کو مارا، والد کا الزام

Published on April 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

4
اٹک(یو این پی)اٹک میں نوبیاہتا خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، والد نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد داماد دبئی گیا تو سسرال والوں نے بیٹی کو تنگ کرنا شروع کر دیا اور اب جان لے لی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، 27 سالہ سعیدہ بانو کو عقب سے دو گولیاں ماری گئیں۔ کمر کی دائیں جانب لگنے والی گولی پیٹ سے باہر نکلی جبکہ بازو میں لگنے والی گولی سے کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔مقتولہ کے قتل کا مقدمہ والد سجاد حسین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ داماد دبئی چلا گیا تو سسرالیوں نے بیٹی کو مار دیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ سمیت اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog