اپوزیشن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

Published on March 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ ہمارے سب کے مہمان ہیں اور ان کا احترام ہم پر لازم ہے۔ وہ 24 مارچ تک اسلام آبادمیں موجود ہوں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ ان کے احترام میں کسی قسم کا کوئی فرق آئے اور اسلام آباد میں ان کی موجودگی اور ان کے آنے جانے میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو دور دراز سے جو قافلے روانہ ہوں گے وہ تمام جماعتیں اور قافلے آپس میں رابطے میں رہیں گے اور دور کے قافلے جب قریب تر آجائیں گے تو 25 کو ہم نے ہدف بنایا ہے کہ مغرب تک اسلام آباد میں داخل ہونا شروع ہوں گے۔ مزید پھر ہم چند دن رہیں گے، ایسا نہیں ہے کہ ہم جائیں گے اور یہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme