سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی

Published on March 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments


لاہور(یواین پی)تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سو فیصد مشکل میں ہیں،سارے اتحادی اپوزیشن کی طرف ہیں۔ق لیگ کے پرویز الہی نے اپوزیشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا کے اتحاد کو پکا اور دیرپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں عقل و دانش اور سمجھداری کا 100 فیصد فقدان نظر آ رہا ہے، وزیراعظم کو بدلہ لینے کا بڑا شوق ہے سب کو نیب میں ڈال دیا، حکمرانی کے یہ طور طریقے نہیں ہوتے.پرویز الہی نے کہا کہ جب مونس الہی نے تقریر کی تو ہمیں نیب سے دھمکیاں آنا شروع ہو گئیں، ناتجربہ کاری بہت ہے، انہیں پہلے سیکھانا چاہئے تھا، نیچے اتریں گے تو سیکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes