لاثانی سرکار کی تعلیمات کوسیاق وسباق سے ہٹ کراورمعنی ومفہوم کوتبدیل کرکے انتشار پھیلایاگیا ہے محبوب عالم شاہ قادری گیلانی 

Published on August 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پرچند ماہ پہلے ہونیوالے دہشت گردانہ اورقاتلانہ حملے کی تاحال شدید مذمت کاسلسلہ جاری وساری ہے ،گزشتہ دنوں لاہورکی معروف روحانی شخصیت پیر طریقت الحاج پیر سید محبوب عالم شاہ قادری گیلانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مشائخ عظام جواللہ کے ولی ہیں اوردین کاصحیح کام کررہے ہیں اورساتھ ساتھ ویلفےئرکاکام بھی کررہے ہیں جیساکہ صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کام کررہے ہیں جنہوں نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے گزشتہ 30سے 35سالوں سے انسانی جذبے کے تحت انسانی بھلائی کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اوربے شمار لوگ ان سے فیو ض وبرکات حاصل کررہے ہیں۔ان کی کچھ ویڈیو ز کوایڈٹ کرکے انتشار پھیلایا گیا ہے اوریہاں تک کہ ان پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ اورقاتلانہ حملہ بھی کروایا گیا ہے ، اس حملے میں ان سمیت دیگر کئی نمازی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں،مجھے دلی طور پر انتہائی بہت دکھ ہواہے،جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے وہ درحقیقت انسانیت اورمشائخ کے دشمن ہیں اورانہوں نے انسانیت کو گمراہ کرنے کی ناپاک سازش کی ہے ۔ہم صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکے مشکورہیں جن کی تعلیمات سے لاکھوں کوصراط مستقیم عطا ہوچکاہے،پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ان کے لاکھوں مریدین اورعقیدت مند ہیں۔دنیا بھرمیں حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی ذات اقدس پر درودوسلام کے پیغام کو پھیلانی والی عظیم ہستی کانام صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رہے۔درودوسلام کے اس عظیم پیغام کوپھیلانے والوں پراللہ ورسولﷺ بھی خوش ہیں ،اس عظیم مشن پر کام کرنیوالوں کو مسلسل ثواب مل رہاہے اورجو اس پیغام پر عمل کررہے ہیں انہیں بھی انتہائی درجے کاثواب عطا ہورہاہے۔جن شرپسندوں نے ایسی جاہلانہ حرکت کی ہے ،ایسے لوگ معاشرے کیلئے ناسورہیں ان کی فوراًسرکوبی کی جائے ،پاکستان جیسا ملک اب ان ناسوروں کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایسی برائی کوفوری طور پر ختم کردیاجائے۔پاکستانی قوم پہلے ہی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے ،یہ کام کرکے قوم کے اندرمزید انتشارپیداکیاگیا ہے۔حکومت وقت،متعلقہ ادارے ،میڈیا کے لوگ اورسوشل میڈیا کوکنٹرول کرنیوالے ادارے (سائبرکرائم )والوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسے شرپسندوں کوفوری لگام دیں۔ہم صدیقی لاثانی سرکا رکی تعلیمات کے چشم دید گواہ ہیں کہ آپ سچے عاشق رسول ﷺہیں ہم نے آپ کی ویڈیوزکو بغوردیکھا اورسناہے جس میں ا نہوں نے اس بات کااقرار کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ خاتم المرسلین ﷺ ہیں۔آپﷺ کی ختم نبوت پرمکمل ایمان اوریقین رکھتے ہیں،اورجو لوگ ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے انہیں ہم مرتد اورغیر مسلم سمجھتے ہیں۔اس سلسلے میں ہمیں صدیقی لاثانی سرکا رصاحب کی اس بات کامکمل یقین کرلینا چاہیے اورفسادی لوگوں کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے۔عوام الناس سے یہ اپیل کروں گاکہ اگر تمہارے پاس کوئی فاسد لوگ کسی بھی اللہ کے برگزیدہ بندے اورولی کیخلاف کوئی ویڈیو، بیان یا کوئی پمفلٹ یا پوسٹرلیکرآئیں توآپ ان شرپسندوں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ہماری اطلاع کے مطابق اوربھی کئی شرپسند ہیں جو مزید کئی مشائخ عظام کیخلاف ایسے گھناؤنی سازشیں کرنے کی تیار ی کررہے ہیں ،عوام ہوشیار رہے!اس سلسلے میں عوام کو پہلے اس بات کی تصدیق کرلینی چاہیے ۔تاریخ ثابت کرتی ہے کہ حقیقی مشائخ عظام نے کبھی بھی ایسی کوئی حرکت نہیں کی جو شریعت اورطریقت کیخلاف ہو۔اللہ تعالیٰ نے صدیقی لاثانی سرکار کونئی زندگی عطا فرمائی ہے ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کوجلدازجلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔آمین ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب اولیاء سے سچاعشق ومحبت عطا فرمائے اوران پاک ہستیوں کی نسبت پر دائمی استقامت عطا فرمائے ۔آمین

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog