لاہور سے اسلام آباد موٹروے پر جاتے ہوئے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں گرگئی

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)فاروق آباد لاہور سے اسلام آباد موٹروے پر جاتے ہوئے تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق فارق آباد کے نواحی گاؤں ایسرکے کے قریب تیزرفتار کار موٹروے سے نیچے نہر میں گر گئی نہر میں گرنے سے کار میں سوار 2 افراد ڈوب گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے کارڈرائیور ابرار ولد اشرف، عمر 28 سال، منڈی بہاؤالدین اپنی مدد آپ تیر کر باہر آگیا تھا کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ دوسرے نوجوان عدنان ولد نواز،عمر 25 سال، منڈی بہاؤالدین کی لاش نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی بتایا جاتا ہے لاہور سے اسلام آباد کی طرف موٹروے پر جاتے ہوئے تیز رفتار کار ٹرک کو نیچے سے اوورٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہو کر قادرآباد بلوکی نہر میں جا گری جس پر کار ڈرائیور اپنی مدد آپ کے تحت کار سے نکل کر کنارے تک پہنچ گیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم دوسرے نوجوان کی لاش تلاش کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes