شائقین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے جٹ دی گریٹ کا آغاز کیا ہے رومان خان

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

فلم انڈسٹری زوال پذیرہے شائقین فلم کی پسند کے پروجیکٹ پہ کام نہیں ہورہا اعجاز شریف
لاہور ( زکیر احمد بھٹی ،رانا طارق علی ) باری اسٹوڈیو میں نئی پنجابی فلم جٹ دی گریٹ کی اوپننگ کے موقع پر فلم ڈائریکٹر رومان خان اور اعجاز شریف نے کہا کہ آج کل پاکستان فلم انڈسٹری زوال پذیرہے شائقین فلم کی پسند کے پروجیکٹ پہ کام نہیں ہورہا ہم نے شائقین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے جٹ دی گریٹ کا آغاز کیا ہے فلم کی کاسٹ میں اچھی خان ، راحیلہ آغا، صفدر ماہی ،حیدر علی، ظہیر منج ، زارا نور، ظفیرہ چوہدری، نور، ایس کمال ،ذوالفقار راہی ،چن گجر ،فیصل کھچی، طالب،چوہدری سلیم ،نور ایم نوری،جانی جی،فخر کاٹھیا، سہیل وزیرآبادی،زاہد رضوی، میرب شامل ہے شاعر زکیر احمد بھٹی سعودیہ سے خصوصی طور پر فلم کی اوپننگ پہ آئےفلم جٹ دی گریٹ شائقین کو پسند آئے گی اور یہ ایک فیملی فلم ہو گی جس میں کامیڈی کو خاص مد نظر رکھا گیا ہےفلم کے مصنف غلام جیلانی گام اور پروڈیوسر نعیم خان جبکہ اسسٹنٹ پروڈیوسر شہزاد خان ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes