ضلع اوکاڑہ میں کانسٹیبلان کی پروموشن کے لیے بی لسٹ کے امتحان کا انعقاد

Published on March 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اوکاڑہ میں کانسٹیبلان کی پروموشن کے لیے بی لسٹ کے امتحان کا انعقاد۔محکمانہ ترقی کے لیے 241پولیس کانسٹیبلان نے بی لسٹ کا امتحان دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار اور ایس پی انویسٹی گیشن معاذ ظفر کی زیز نگرانی بی لسٹ کا امتحان ہوا۔جس میں لیڈی کانسٹیبلان، ایلیٹ فورس، ٹریفک اور پنجاب پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔موسم کے مطابق امتحانی مرکز میں تمام تر سہولیات فراہم کی گئیں اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ڈی پی اوفیصل گلزارنے کہا کہ وہ ہی بی لسٹ میں درج ہو گا جو اچھے نمبر لے گا میرٹ کی پالیسی کو 100فیصد انشور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes