پولینڈ کے ایک پادری کو یوکرائن سے اغواء کر لیا گیا

Published on May 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

3
وارسا ۔۔۔ پولینڈ کے ایک پادری کو یوکرائن سے اغواء کر لیا گیا۔ بدھ کو پولینڈ کی حکومت اور ذرائع ابلاغ نے کہا کہ روس کے حمایت یافتہ باغیوں نے یوکرائن کے دونیسٹک شہر سے پولینڈ کے کیتھولک پادری کو اغواء کر لیا ہے۔ وزیر خارجہ راڈوس لاسکورسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم مغوی کی بازیابی کیلئے قونصلر کی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں اور ہمارا رابطہ چرچ حکام سے بھی ہے۔ انہوں نے کیس کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا تاہم پولینڈ کے ذرائع ابلاغ نے پادری کا نام فادر پاول وٹک بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پادری کو منگل کو علیحدگی پسند قبائلیوں نے اغواء کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مغوی کو یوکرائن میں ایس بی یو سیکورٹی سروسز بلڈنگ میں رکھا گیا ہے جو باغیوں کے قبضے میں ہے۔ یوکرائن کے بشپ میرین بوزیک نے پادری کے اغواء کی تصدیق کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes