تبدیلی سرکار نے مرغی بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دی،رانا احمد سعید

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

لاہور(یو این پی) مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء صدر مسلم لیگ ن پی پی 171 رانا احمد سعید نے کہا ہے کہ ایک غریب آدمی جو کبھی کبھار مرغی کا گوشت کھا لیا کرتا تھا اور اپنے بچوں کی شادیوں میں بھی اسی مرغی کے گوشت کے ساتھ ان کی تواضح کر لیا کرتا تھا مگر تبدیلی سرکار کے تباہی والے دور حکومت میں وہی مرغی کا گوشت اب چار سو کے قریب پہنچ گیا ہے انہوں نے عوام کے استعمال کی بنیادی اشیاء جن میں آٹا،گھی،چینی اور اشیائے صرف شامل ہیں وہ عوام کی پہنچ سے بہت دور کردی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ابھی بھی ڈھٹائی سے یہ بات کہتے ہیں کہ وہ جب حکومت میں آئے تھے تو حالات خراب تھے وہ کیسے حالات خراب تھے کہ ان دنوں میں آٹا چالیس روپے کلو تھا اور پیٹرول ستر روپے لیٹر تھا اور آج آٹا سو روپے کلو اور پیٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر کاہو گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes