مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی ادائیگیوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس سنٹر قائم کئے جارہے ہیں؛ علی شہزاد

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی ادائیگیوں کے لئے سپورٹس کمپلیکس سمن آباد،ماموں کانجن،ڈجکوٹ اور کھرڑیانوالہ میں چار نئے سنٹر قائم کئے جارہے ہیں جبکہ پہلے ہی 9 ڈسبرسمنٹ اور 6 رجسٹریشن سنٹرز فنکشنل ہیں۔علاوہ ازیں میٹروپولیٹن کارپوریشن سنٹر میں ادائیگیوں کے لئے کاؤنٹر کی تعداد8 سے بڑھا کر13 کردی گئی ہے جس کی بدولت خواتین کو تیزرفتاری سے ادائیگی کا عمل جاری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے احسا کفالت سنٹرز کا دورہ کرکے دستیاب سہولیات،انتظامی وحفاظتی امور اور خواتین کے رش کو مینج کرنے کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فضل ربی چیمہ،قیصر عباس رند،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،ڈائریکٹر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر فیاض اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرالفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک،ڈجکوٹ روڑ سپورٹس کمپلیکس اور بیرون میٹروپولیٹن کارپوریشن میں قائم احساس کفالت سنٹر گئے اورجملہ انتظامات چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر نے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں موجود خواتین کے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات کا فوری بندوبست کرنے کا حکم دیا اور ان کے لئے پینے کے پانی کی دستیابی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ کو ایچ بی ایل بینک سے مل کر سنٹر میں کاؤنٹر کی تعداد میں اضافہ کے لئے موثر اقدامات کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کی چیکنگ کے انتظار میں موجود خواتین کو تیز رفتار سروسز فراہم کرنے کے لئے بھی بلاتاخیر منصوبہ بندی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے باہرقائم احساس سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کاؤنٹرز کی تعداد بڑھنے سے خواتین کو ادائیگیوں کے عمل میں ملنے والے ریلیف پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ایچ بی ایل کے کاؤنٹرز پر موجود افراد سے خواتین کو مالی امداد کی ادائیگیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور انتظامات میں بہتری کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے ڈجکوٹ روڑ سپورٹس کمپلیکس میں قائم سنٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات چیک کئے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس سمن آباد کا دورہ کیا اور وہاں نئے احساس ڈسبرسمنٹ سنٹر کے قیام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئیاسسٹنٹ کمشنر سٹی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے سنٹر کو جلد فنکشنل کرنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes