جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کر دی

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی ) جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کر دی جنرل راحیل شریفbajwa اور نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یاد گار شہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے جہاں اعزازی گارڈز کے دستے نے جنرل راحیل شریف کو سلامی پیش کی جس کے بعد جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراﺅنڈ میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں جنرل راحیل شریف کو ان کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ کے دستے جبکہ جنرل قمر باجوہ کو ان کی بلوچ رجمنٹ کا دستے نے سلامی پیش کی ۔
جنرل راحیل شریف نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو علامتی چھڑی سونپی کرپاک فوج کی کمان انکے سپرد کر دی ہے ۔ تین سال قبل آج کے روز ہی جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ علامتی چھڑی جنرل راحیل شریف کے سپرد کی تھی جسے آج انہوں نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے سپرد کر کے تاریخ رقم کر دی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے ، وہ بلوچ رجمنٹ سے پاکستان کیلئے منتخب ہونے والے چوتھے اور مجموعی طور پر 16ویں آرمی چیف ہیں ۔
کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیفس، اعلیٰ عسکری حکام، وفاقی وزراء، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات،اور غیر ملکی سفارتکاربھی موجود تھے ۔
جنرل راحیل شریف نے جس وقت پاک فوج کی کمان سنبھالی اس وقت بلوچستان ،فاٹا اور قبائلی علاقوں سمیت پاکستان کے اندرونی حالات انتہائی غیر تسلی بخش تھے تاہم انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اورپالیسیوں کے باعث نہ صرف دہشتگردوں کی قمر توڑ دی بلکہ آپریشن ضرب عضب شروع کر کے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا ۔اس وقت پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی جیسے واقعات کی وجہ سے لوگوں میں خوف تھا اور شہر قائد کے کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک چھوڑ کر دیگر ممالک میں کاروبار منتقل کر دیا تاہم جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن شروع کر کے کراچی سمیت پورے ملک کے حالات کو یکسر تبدیل کر دیا جس کے باعث بلوچستان میں بھی حالات معمول پر آچکے ہیں ۔جنرل راحیل شریف کی کاوشوں اور عزم کی وجہ سے ہی پاکستان اور چین کے مابین گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کی تمام تر چالوں کے باوجود شرمندہ تعبیر ہو سکا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھی راحیل شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اس منصوبے کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ۔
جنرل راحیل شریف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں ، دہشتگردی کے خلا ف جنگ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题