سینئر ویڈیو جرنلسٹ مرزا یاسر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جا ئے ۔ ایس۔اے۔صہبائی

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی ): جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی و دیگر تمام عہدیداران و ممبران کی جانب سے سینئر فوٹو گرافر اور ویڈیو جرنلسٹ مرزا یاسر پر راولپنڈی پریس کلب کے باہر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت ۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔ہم اپنے ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے تمام صحافیوں کے جان و مال اور املاک کے تحفظ کے لیے حکومت وقت اور ایجینسیوں و قانونی اور عدالتی اداروں کے سربراہان سے احتجاج کرتے رہیں گے۔24گھنٹوں کے اندر مرزا یاسر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے منشیات فروش ٹولے کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ ملکی سطح پر بڑھایا جائے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题