لبیک اللھم لبیک، آج لاکھوں عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments


مکہ المکرمہ(یواین پی) منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد لاکھوں عازمین حج نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے۔ جہاں منا سک حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا۔ پھر عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔مغرب کی اذان کے بعد حجاج کرام واپس مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ جہاں نماز مغرب اور عشاء اکٹھی ادا کی جائے گی۔ رات بھر مزدلفہ میں قیام کے بعد ححاج کرام 10 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد منیٰ روانہ ہوں گے۔منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے، قربانی کرنے اور سر منڈوانے کے بعد حجاج کرام اپنا احرام کھول دیں گے اور خانہ کعبہ جاکر طواف زیارت کریں گے۔ 11 اور 12 ذی الحج کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题