رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا

Published on March 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

لاہور(یواین پی)رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا، اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 370 روپے کلو فروخت، بیسن کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دالیں بھی بیس روپے تک زائد نرخوں پر بکنے لگیں۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، دھنیا، پودینا سمیت سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہو گئے۔ دودھ، دہی کی قیمت میں بھی فی کلو 10 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ادھر کراچی میں بیسن کی قیمت میں فی کلو 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بیسن 190 سے بڑھ کر 220 کلو پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح گائے میں آنے والی بیماری کا فائدہ مرغی فروش اٹھا رہے ہیں۔کمشنر کی جانب سے مرغی کے گوشت کے نرخ 365 روپے کلو مقرر کیے جانے کے باوجو د کوئی اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题