درختوں کی کمی کی وجہ سے موسموں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے محمد علی اعجاز

Published on March 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ درخت اس زمین کی خوبصورتی اور زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلمہ حیثیت رکھتے ہیں درخت لگانے کی آج کی کاوشیں آنے والے دنوں میں ثمر آور ہونگی ہمیں جنگلات کی کمی کا سامنا ہے اور درختوں کی کمی کی وجہ سے موسموں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا میں ایکو سسٹم میں تبدیلی ہم سب کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ہمیں آنے والے دنوں میں آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لئے بھر پور شجر کاری کرنا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈی پی او آفس چوک تک واک کی بعدا زاں انہوں نے قلعہ والا پارک میں جامن کا پودا بھی لگایا۔واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر فار قلیط،پاکستان تحریک انصاف کی رہنما میڈم شازیہ احمد،افسران،صحافیوں، طلباء، سول سو سائٹی سمیت ہر شعبہ زندگی کے نمایاں افراد نے شرکت کی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی اور ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار حسین اور فاریسٹ کے عملہ نے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے محکمہ جنگلات کی جانب سے آگاہی بینرز اور سٹیمرز بھی آویزاں کئے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی نے بتا یا کہ ضلع میں رواں سیزن کے دوران 11 لاکھ 20 ہزارپودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ پودے لگانے کا ٹارگٹ 30 فیصد سے زائد مکمل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو سرکاری پالیسی کے مطابق پودے فراہم کئے جا رہے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے طلبا میں پودے بھی تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes