بورے والہ ،فارورڈ بلاک نسیم شاہ کی قیادت میں‌متحد ہے فارورڈ بلاک کے کونسلرز کی پریس کانفرنس

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

bw

بورے والا (یواین پی) آج مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک کے کونسلرز مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ ،راﺅ عزیز الرحمن، میاں عبدالمتین اورشہزاد بٹ نےمیونسپل کمیٹی بورے والا میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہم پکے ،سچے اور نظریاتی مسلم لیگی ہیں ہمارا فارورڈ بلاک سابق وفاقی وزیر مملکت سیدشاہد مہدی نسیم شاہ ، ایم این اے سید ساجد مہدی،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری یوسف کسیلیہ اور بلال اکبر بھٹی کی قیادت میں متحد ہے جبکہ شہر سےموجودہ ایم پی اے مسلم لیگ کے کارکنوں کی بجائے اپنی سابقہ پارٹی پی پی پی کے کارکنوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں‌ ان کا مسلم لیگ میں‌شامل ہونا محض مفادات کی جنگ ہے ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں‌ کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کرتے ہیں پارٹی فیصلوں کے بھی پابند ہیں‌ ہماری شاندار کامیابی مقامی ایم پی اےکو ایک آنکھ نہیں‌ بھاتی اپنی جھوٹی انا کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہیں‌ ہمارے فارورڈ‌بلاک کے قائد کی عمدہ حکمت عملی اور سیاسی بردباری نےچھ نشستوں پر کامیابی دلائی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes