مکلی ، 23 مارچ یوم پاکستان کی باوقار تقریب کا انعقاد

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

ٹھٹھہ( یواین پی/ حمید چنڈ)مکلی میں 23 مارچ یوم پاکستان کی باوقار تقریب منائی گئی کیک کاٹ کر پاکستان کلئے خصوصی دعا مانگی گئی ہمارہ وجود پاکستان کے وجود سے وابستہ ہے پاکستان کی سالمیت کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے رہنماوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹہ سیکریٹریٹ میں 23 مارچ یوم پاکستان کی باوقار تقریب منعقد کی گئی اس تقریب میں صوفی ذوالفقار علی قادری سید الطاف حسین شاہ شیرازی محمد سلیم رضا الطاف حسین تنیو سید تشکیل شاھ ودیگر نے پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کی خصوصی دعا مانگی اور تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نظیر احمد قریشی، تازہ گل، عبدالحمید چنڈ، قادر جاکھرو، ڈی بی شمس ناہیو، اجے کمار نائب صوبیدار پاک آرمی زاہد احمد، نیاز حسین تنیو، آکاش بھٹو، واحد شورو، ہیومن رائٹس ٹھٹہ کے بشیر احمد شورو ارشاد عمر گندرو سکندر علی میمن شیر علی پیر داد نے شرکت کی جبکہ ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئی گئی اس باوقار تقریب میں تمام ساتھیوں نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا وچن کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے آخر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کرتے ہوئی صوفی ذولفقار علی قادری نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہم پاکستانیوں کلئے تاریخی اہم دن ہے اس موقعی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی سید الطاف حسین شاھ شیرازی نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی یاد دلاتا ہے پاک پرودگار ہماری پیارے وطن کو ہمیشہ قائم دائم رکھے سید الطاف حسین شاھ شیرازی نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ امن و صوفیا کرام کی درتی ہے پر سابقہ ایس ایس پی ٹھٹھہ عمران خان کے وقت میں ٹھٹھہ میں امن امان کی صورتحال تمام خراب رہی اسٹریٹ کرائم منشیات اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا بہت سے شھریوں کو چوری شدہ سامان واپس نہیں ملا ٹھٹھہ کے آنے والے ایس ایس پی عدیل چانڈیو سے ہم بھتری کی امید رکھتے ہیں وہ اپنے سابقہ تجربات کی بنیاد پر ٹھٹھہ میں امن امان کی بھتر صورتحال کلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes