جدہ میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملہ

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

جدہ (یواین پی) سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایک اور حملہ،جدہ میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ جمعہ کے روز جدہ شہر میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ٹینکوں میں آگ لگ گئی ۔بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق جمعے کو ہونے والے حوثی باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں جدہ شہر کے معمولات زندگی بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog