گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آبادمیں سالانہ تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی؛پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آبادمیں سالانہ تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال تھے۔کنٹرولر امتحانات جی سی یونیورسٹی پروفیسر مظہر حیات،پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ رائے،دیگر اساتذہ وطالبات بھی موجود تھیں۔وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور کہا کہ تعلیم کا راستہ خوشحالی کا راستہ ہے اور پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعلیمی شعبہ میں انقلابی اقدامات کے تحت بوائز وگرلز کالجز میں بی ایس پروگرام،ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام شروع ہیں جس کی بدولت طالب علموں کو ان کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔پروفیسر مظہر حیات نے کہا کہ امتحانات کے شعبہ کو شفاف بنادیا گیا ہے جبکہ کورونا کی صورتحال کے بعد امتحانات کا سلسلہ کوبھی ریگولر کردیا ہے۔طالب علموں کو اسناد جاری کی جارہی ہیں۔پرنسپل ادارہ شاہدہ رائے نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ اداکیا اور اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کالج کو ڈویژن کا بہترین کالج بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کے پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog