طارق عزیز کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ صدیوں پورا نہیں ہوگا

Published on June 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

بطور شاعر، ادا کار، صداکار بھرپور خدمات سر انجام دیں تعزیتی ریفرنس
لاہور(یواین پی)معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ صدیوں پورا نہیں ہوگاانہوںنے بطور شاعر، ادا کار، صداکار اور سیاستدان کی حیثیت سے پاکستان کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دیںان خیالات کا اظہار شوبز کی شخصیات ساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،ماریہ مسکراہٹ ،سنگر امیر احمد،روز بٹ،سنگر حنا ملک،علی اصغر،قاسم شاکر،ارم ملک،اسحاق ڈار،امین راجہ،مسکان جے،علی چوہدری نے ایک تعزیتی ریفرنس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ طارق عزیز اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے ان کی فنی خدمات قیمتی اثاثہ ہیں اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes