قذافی ہال 2میں ’’ٹھاکر تے مستانہ ‘‘کے چرچے،ہاؤس فل

Published on April 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

اسٹیج ڈرامہ ،،ٹھاکر تے مستانہ،،میں تمام فنکاروں نے بہت عمدہ پرفامنس دی ہے :باؤ اصغر 
لاہور(یو این پی)قذافی ہال 2میں’’ٹھاکر تے مستانہ‘‘کے چرچے،ہاؤس فل،تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم ہال نمبر 2لاہور میں سٹیج ڈرامہ ’’ٹھاکر تے مستانہ‘‘کامیابی سے جاری ہے جس کے پروڈیوسر علی اصغر اور سویرا خان ہے اور تحریرہدایات ایم اے ٹھاکر اور بلال چوہدری کی ہیں جبکہ کاسٹ میں پائل چوہدری ،گلناز ،سویرا خان ،سونیا خان ،ریحا خان ،کومل ناز ،ایم اے ٹھاکر ،محبوب مستانہ ،پرنس بوٹا ،سہیل چڑا قیصر نوراور زاہد لاہوری شامل ہیں ،اس ڈرامے کو دیکھنے کیلئے گزشتہ روزشوبز انچارج یو این پی و کالم نگار باؤاصغر علی قذافی پہنچے تو فنکاروں نے ان کا پرزوراستقبال کیا ،ان کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ میں تمام فنکاروں نے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے اور اس ڈرامہ کی کہانی اور کامیڈی بڑی دلچسپ ہے تمام پروڈیوسر وڈائریکٹر اس طرح کے ڈرامے پیش کرنے شروع کر دیں تو تھیٹرز کی رونقیں بحال ہونے میں وقت نہیں لگے گا فیملیزایک بار پھر تھیٹر کا رخ کریں گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy