عدم اعتماد، حکومتی وفد کی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی وفد کی اتحادیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جار ی،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر و وزیر دفاع پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد کی اسلام آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات، ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنما،نوابزادہ خالد مگسی،وفاقی وزیر زبیدہ جلال سردار اسرار ترین، میر احسان اللہ ریکی،اور مس روبینہ عرفان موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ،تحریک عدم اعتماد و ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، حکومتی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کو پہنچایاملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题