کالم نویس نے غلط اطلاع پر میری کردار کشی کی ناکام کوشش کی ہے عارف بٹ

Published on February 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

m arif butt
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان بزنس کونسل کویت کے چیئرمین محمد عارف بٹ نے گذشتہ دنوں لاہورکے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم میں ان کی کردارکشی پر وضاحت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کالم نویس نے غلط اطلاع پر میری کردار کشی کی ناکام کوشش کی ہے جبکہ ہم اللہ تعالی کی خوشنودگی کے لئے فنڈز دیتے ہیں جس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کالم میں جن ڈاکٹر عامر عزیز کے بارے میں لکھا گیا ہے اس کی حقیقت کچھ اس طرح ہے کہ جب ڈاکٹر عامر عزیز کویت تشریف لائے توان کے اعزاز میں ایک ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنے ہسپتال کیلئے فنڈز کا مطالبہ کیا وہاں ان کی موجودگی میں فنڈز کا اعلان کیا اورایک ایمبولنس کاجو ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق اعلان کیا ایمبولنس تقریباً12لاکھ روپے میں تیار ہوتی ہے اس سے قبل ہم لوگوں نے عطیہ کیاہے لیکن ڈاکٹر عامرعزیز نے بعد میں کہاکہ جو مجھے ایمبولنس چاہئے وہ چالیس سے پچاس لاکھ روپے میں آتی ہے تو ہم نے ان کو واضح کیاکہ ہم سے جو ہو سکتاہے وہ کرنے وہ تیار ہیں ڈاکٹر عامر عزیز پاکستان چلے گئے تو میں خود مطلوبہ رقم (پندرہ لاکھ روپے) لے کر گیا اور ڈاکٹر عامر عزیز سے رابطہ کیا کہ ہم رقم لے کر آئے آپ جگہ اور وقت بتادیں ہم آکر وہ رقم آپ کے حوالے کردیتے ہیں جس پر ڈاکٹر عامر عزیز نے کہاکہ وہ انڈونیشیا سیمنار کے لئے جارہے ہیں ایک ہفتہ لگ جائے گا ہماری ملاقات نہ ہو سکی جس پر ہم نے دوبارہ ڈاکٹر عامر عزیز سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے ہمارے ساتھی کو یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میں آپ لوگوں سے بات کرنا نہیں چاہتا جس سے وہ لوگ دل برداشتہ ہوکر رقم واپس لے کر آگئے جس پر ہمارے تمام ساتھیوں نے ڈاکٹر عامر عزیز کے رویہ کی شدید مذمت کی اورکہاکہ ہم نے اللہ تعالی کے لئے فنڈ دینا ہے کوئی گن پوائنٹ پر ہم سے فنڈ کیونکر مانگے اپنی استطاعت کے مطابق کام کرنا جس پر دونوں طرف سے خاموشی ہوگئی لیکن ان کی رقم ہمارے پاس محفوظ ہے لیکن کالم نویس نے جس طرح کا کالم لکھ کر میری کردارکشی ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ۔محمد عارف بٹ نے کہاکہ وہ صرف اورصرف اللہ تعالی کی ذات کے لئے انسانی مددکرتے ہیں جس کے ہزاروں پاکستانی کویت اور پاکستان میں گواہ ہیں لیکن ہمیں انسانی خدمت کرنے او راللہ تعالی کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے کسی سے اسناد لینے کی ضرورت نہیں اورنہ ہی میں نے کبھی کسی سے اپنی ذات کے لئے کہاہے کہ بلکہ جہاں بھی مدد کرتے ہیں تو کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے نام دیتے ہیں ہم اپنا نام تک استعمال نہیں کرتے تاکہ کسی کو یہ شک ہی نہ رہے کہ ہم یہ سب کچھ دکھاوائے کے لئے کرتے ہیں ہم تو کمیونٹی کوعزت اور وقاردیتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题