صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Published on December 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

55
فیصل آباد(یو این پی)صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔فیصل آباد پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ کے روز صوبائی وزیرکو کینال ایکسپرس وے کے منصوبوں کے متعلق ساہیانوالہ فلائی اوور کے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر انہوں نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو مزید دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات خوش آئند ہے اس سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جاتی عمرہ آمد وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کے ذاتی تعلقات کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ کافی حد تک حل ہوچکا ہے تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کگائے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی ان کی اچھی کارگردگی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ضمنی الیکشن جیتنے پر وہ جہانگیر ترین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں ان کی جیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دیں اور دھاندلی دھاندلی کا اراگ الاپنا بند کردیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题