کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیںڈاکٹر اقرار احمد خاں

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی مین لائبریری میں چار روزہ کتاب میلے کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر کے پبلشرز نے پینتیس سٹالز پر ساٹھ ہزار سے زائد کتب رعایتی قیمتوں پرفروخت کےلئے پیش کیں۔کتاب میلے کا افتتاح ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے لائبریرین عمر فاروق کے ہمراہ مین لائبریری میں کیا۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے جہالت کے اندھیروں کو ہدایت کی روشنی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں کتب بینی کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جبکہ ڈیجیٹل لائبریریز کی جدتوں کے باوجود کاغذ پر چھپی ہوئی کتابوں کی کشش آج بھی بر قرار ہے۔انہوں نے کہا کہ کتابوں کے ذریعے حاصل کی جانے والی روشنی کے انسانی شخصیت پر دیر پا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہ انسانیت کی راہنمائی کےلئے آسمان سے کتب اور صحائف اتارے گئے اس لئے کتابوں کو کبھی زوال نہیں آسکتا۔لائبریرین عمر فاروق نے کہا کہ نوجوان نسل میں کتب بینی کا شعور بدرجہ اتم موجود ہے یہی وجہ ہے کہ سٹالز پر کتابیں خریدنے والے طلبہ و طالبات کا شوق دیدنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس چار روزہ میلے میں ملک بھر سے آئے ہوئے پبلشرز ،ناشر اور کتب فروش اپنی بے شمار کتابوں کے ساتھ20 سے 70 فیصد تک رعائتی نرخوں پر کتابیں فروخت کر رہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل آفیسر پی آر پی ڈاکٹر جلال عارف،پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر قمر بلال،ٹریژرر عمر سعید قادری،چیف ہال وارڈن ڈاکٹر جعفر جسکانی،ڈاکٹر شہباز طالب ساہی،ڈاکٹر ثمر عباس نقوی،ڈاکٹر اطہر جاوید، ڈاکٹر طاہر صدیقی ،ڈاکٹر ندیم عباس، ڈاکٹر عاصم عقیل ،ڈاکٹر شوکت علی،ڈاکٹر ہاروں زمان ،ڈاکٹر انوارالحق و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes