شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا نے کیلئے باہمی یگا نگت کو فروغ دیں سا جد مہد ی سلیم

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

16-10-2014
وہاڑی(یواین پی)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہا ؤسنگ سید سا جد مہد ی سلیم نے تمام مکا تب فکر کے علما ء اکرام ، سول سوسائٹی کے ارکان اور تا جر تنظیموں کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضلع کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے روایتی کردار بھرپور طریقہ سے ادا کریں اور شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا نے کیلئے باہمی یگا نگت ، روا داری اور اتحاد کو فروغ دیں یہ با ت انہوں نے ڈی سی اوکے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر جو اد اکرم ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ایم پی اے میا ں ثا قب خورشید ، ایم پی اے ارشاد ارائیں ، ایم پی اے بلال اکبر بھٹی ، ایم پی اے مسزِشمیلہ اسلم ، ایم این اے طا ہر اقبال چودھری کا نما ئندہ سجاد خان کھچی ، اے ڈی سی رانا محمد سلیم ، ڈی او سی مہر امیر بخش ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی منیجر اپریشن میپکو ساجد گوندل ، مختلف مکا تب فکر کے علماء اکرام اور نما ئند وں مو لا نا محمد امین ، قاضی محمد وہا ج ، مو لانا ادریس ضیاء ، مو لانا ہارون الرشیداور مرکزی انجمن تا جران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ، محمدالطاف، قاری یعقوب فریدی ، صدر بار میلسی قمر عباس ہا شمی ، مولانا عبدالخالق وٹو ، اقلیتی نما ئندہ ریاض مسیح ودیگر ممبران و افسران بھی موجو دتھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ مو جو دہ ملکی حالات اس با ت کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم سنی سنا ئی با توں اور افواہوں پر کان پر دھریں اور اپنی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے فرقہ واریت کی آگ کو ہمیشہ کیلئے بجھا دیں ، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹر کٹ کوآرڈنیشن آفیسرجو اداکرم نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم او ز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلسوسوں کے روٹس سے تجا وزات فوری ختم کرتے ہوئے روٹس کی مر مت کا کام فوری کرائیں اور شہر میں صفائی کے نظام کو مز ید بہتر کریں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے ساتھ بھیجی جا نے والی ایمبو لینسوں کے ساتھ ڈسپنسر زکی بجائے ڈاکٹر ز کو تعینات کریں اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ضروری ادویات کا ذخیرہ رکھیں اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے بتا یا کہ محرم الحرام کے اہم جلسو سوں اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ما نیٹرنگ کی جا ئے گی انہوں نے بتا یا کہ پو لیس نے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے اور مشکوک ، شر پسند عناصر کی خفیہ نگرانی شروع کردی گئی ہے اجلاس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، چودھری ارشاد ارائیں اور بلال اکبر بھٹی نے یقین دلا یا کہ وہ محرم الحرام کے دوران اپنے حلقوں میں مو جو د رہ کر با ہمی اتحاد اور یگا نگت کیلئے کو شا ں رہیں گے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام ، تا جر تنظیموں کے نما ئند وں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے اختتام پر مولانا حافظ ادریس ضیاء نے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دُعا کرائی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes