بورے والا،ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں پر چھاپے،بھاری مقدار میں کھاد،چینی اور کوکنگ آئل برآمد

Published on March 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

بورے والا(یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر کے ذخیرہ اندوزوں کے خفیہ گوداموں پر چھاپے،بھاری مقدار میں کھاد،چینی اور کوکنگ آئل برآمد کر لیا،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی نے چک نمبر 255 ای بی میں ذخیرہ اندوز افضل کھاد ڈیلر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چینی کے 900،کھاد کے 600 اور کوکنگ آئل کے 300 بیگز برآمد کر لئے اور گوداموں سیل کر دیا ذخیرہ شدہ مال کو قانونی لحاظ سے ظاہر نہیں کیا گیا تھا اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی نے اس موقع پر کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں ذخیرہ اندوز کھاد اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی جو بھی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes