ٹوبہ میں بیلفان پر فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

Published on October 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

\"3\"
ٹوبہ ٹیک سنگھ (کرائم رپورٹر ) تھانہ چٹ یانہ کے علاقہ چک نمبر 301گ ب میں بعدالت جناب رانا خالد محمود صاحب سول جج کمالیہ بعنوان یاسمین بنا م محمد آصف ولد منیر احمد کے وا رنٹ گر فتا ری بلا ضما نتی جا ری ہوئے تھے تحصیل ٹو بہ ٹیک سنگھ کے بیلفان محمد رمضا ن ،محمد نو بہار ،عبد المجید ،اور ند یم انور مو قع پر پہنچے تو مد یون محمد آصف کے چک ہذامیں حاضر ہو کر گھر سے باہر گرفتار کر لیا جس کی بنا پر مدیوں کے حقیقی برادران عاطف اور عارف نے بیلفان اور دیگر پر فائرنگ کر دی اور دیگر چار کس نامعلوم افراد مر د اور چار عورتوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر مدیون آصف کو زبر دستی چھڑا لیا ۔اور ندیم انور بیلف کو اٹھا کر بیٹھک میں لے گئے اور موبائل وغیرہ چھین لیا ۔اسی دوران بیلفان نے 15پر کال کر دی تو تھانہ چٹیانہ کے ایس ایچ اواسرار ایس آئی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے گئے ۔تو ندیم انور بیلف کو بازیاب کروایا اور موبائل وغیرہ واپس لے دیا ۔اور مدیون محمد آصف کو گرفتار کر لیا ۔یاد رہے کہ ملزم آصف عرصہ دراز سے عدالت ہذا کو مطلوب ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy