خیبرپختونخوا میں 18 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج صبح 8 بجے سے ہوگیا ہے۔خیبرپختونخوا میں 18 اضلاع میں 31 مارچ کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شکایات کے اندراج اور نمٹانے کے لئے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم مسلسل نتائج کے آنے تک قائم رہے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سپیشل سیکرٹری بھی تمام پولنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوام بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes