ٹھٹھہ،صحافی و کالم نگار سید شاہ خالد داتاری کی والدہ انتقال کرگئیں

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حميد چنڈ)صحافی و کالم نگار پی جے ای ٹھٹھہ کے ممبر سید شاہ خالد داتاری کی والدہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ میں ضلع ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقامی قبرستاں میں سپرد خاک کیا گیا پی جے اے ٹھٹھہ کے رہنماؤں کی جانب سے دکھ اور تعزیت کا اظہار تفصیلات کے مطابق گھوڑا باری کے صحافی کالم نگار پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے میمبر سید شاھ خالد داتاری کی والدہ کا رضا الاھی سے انتقال ہوگیا جن کی جنازہ نماز درگاھ سخی جمیل شاہ داتار پیر پٹھو میں ادا کی گئی جنازے میں ضلع ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ ضلع ٹھٹھہ کے رہنماؤں صوفی ذوالفقار علی قادری الطاف حسین تنیو محمد سلیم رضا سید الطاف حسین شاہ شیرازی سید تشکیل حسین شاہ شکرالاہی ودیگر میمبران کی جانب سے صحافی و پی جے ای میمبر سید شاھ خالد داتاری کی والدہ کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں پی جے اے رہنماؤں نے کہا کہ سید شاھ خالد داتاری سرگرم صحافی ہیں انہوں نے ہمیشہ ضلع ٹھٹھہ کے مسائل کو اجاگر کیا ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں پاک پروردگار سے دعا ہے کہ ان کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme