امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار، ہسپتال داخل

Published on July 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ امیتابھ بچن نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیا۔اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلق حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔امیتابھ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔انھوں نے درخواست کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دس دنوں سے میرے قریب تھے وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy