وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی معافی

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

07
کراچی(یو این پی)  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزم میجر ریٹائر عامر رحمان کو معاف کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے میجر (ر) عامر رحمان نے انہیں معافی کا میسج کیا جس پر انہوں نے اسے معاف کردیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں اور دنیا میں کہیں اور نہیں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں۔ پاکستان میرا ملک ہے میں یہاں سیکیورٹی لے کر نہیں چلتا۔اس سے قبل وسیم اکرم نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی تھیں جن میں عامر رحمان کا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ شامل تھا جس پر میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کرلی تھیں اور اس حوالے سے عامر رحمان کا اسلحہ لائسنز منسوخ کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا جب کہ مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان عبوری ضمانت پرہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes