سماج دشمن عناصراور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیاگیا ھے، عابد اسحاق

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

نارووال(یو این پی)علاقے میں گشت کا نظام پہلے سے موثر اور بہتر بنایا جارہاہے علاقے کے اندرونی اور بیرونی مختلف مقامات پر اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ سب انسپیکتر عابد اسحاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر،اشتہاری مجرم،منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیاگیا ھے،ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ھے اور ایسے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا تاجر برادری اور شہری بھی تعاون کریں اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کومکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھڑی کریں موٹرسائیکلز کا لاک ضرور لگائیں اور موٹرسائیکلز کو باہر کھڑی کرنے کی بجائے گھر کے اندر کھڑی کریں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہونے والی وارداتوں کو جلد ہی ٹریس لیاجائےگا صحافی اور شہری اپنے گردونواح میں رہنے والے جرائم پیشہ افراد کے بارے پولیس کو اطلاع دیں شہریوں کا نام راز میں رکھا جائےگا اور کہا کہ میں تھانہ میں ہروقت موجود ہوں شہری جب چاہیں آئیں میں کسی شریف شہری کو مایوس نہیں کروں گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题