فیصل آباد،ضلع میں 28 فروری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے تمام تر انتظامات مکمل

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں 28 فروری سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو انسداد پولیومہم سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے تک رسائی حاصل کرکے انہیں حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے۔اس ضمن میں معمولی سی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ڈپٹی کمشنر نے انسدادپولیومہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک کرتے ہوئے ٹاسک تفویض کئے اور کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے وضع کردہ مائیکرو پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے والدین کی آگاہی کیلئے تشہیر کے ہرممکن ذرائع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی۔انہوں نے سوشل ویلفیئر،لیبر،پاپولیشن ویلفیئر اوردیگر محکموں کو والدین کی آگاہی کیلئے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی۔اجلاس کے دوران ڈی ایچ اونے مہم کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا 13 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے مجموعی طور پر 4870 ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل مکمل اور مہم کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog