پی آئی سی حملے میں ملوث وزیراعظم کے بھانجےکو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا

Published on December 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں شامل وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔لاہور میں دل کے اسپتال پر وکلاء کے حملے کو 5 روز گزر چکے ہیں جب کہ واقعے میں ملوث وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کی ویڈیو سامنے آنے کے باجود انہیں پولیس اب تک گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور واقعے کی مکمل تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy