پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

لاہور (یواین پی)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ اور دعووں کے بعد نمبر گیم سامنے آگیا، حکومتی اتحاد کے 178 اراکین جبکہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان نکال کر 163 ارکان ہوگئے، ق لیگ کے 10 ووٹ اور ن لیگ کے5 ارکان نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی، ق لیگ اور ن لیگ منحرف ارکان کے مجموعی 178 ووٹ ہوگئے ہیں، جبکہ 5 منحرف ارکان نکال کر ن لیگ کے160، پیپلز پارٹی کے 7 ووٹ ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ترین گروپ کے 16، علیم خان کے 4 اور 2 آزاد ارکان ہیں، متحدہ اپوزیشن کے مجموعی ووٹ 189 ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو آزاد ارکان، چوہدری نثار اور راہ حق پارٹی 1ووٹ کے ساتھ اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog