راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 99واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) پاکستان کے نامور سپوت راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 99واں یوم پیدائش آج-6 اگست بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔یوم پیدائش کے سلسلہ میں راولپنڈی سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔ وہ -6اگست 1923 کو ہانگ کانگ میں پیداہوئے راجہ عزیز بھٹی قیام پاکستان کے بعد-21 جنوری1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے پھر پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈلیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور1956 میں ترقی کرتے ہوئے میجر بن گئے-6 ستمبر1965 کو بھارتی حملہ کے وقت میجر راجہ عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں کمپنی کمان کررہے تھے دشمن کے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود اپنے جوانوں کے ساتھ اپنی پوزیشن پرڈٹے رہے اور 12ستمبر1965 کو بھارتی ٹینک کے گولہ سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے جام شہادت نوش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy