محکمہ خوراک کی بڑی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی گندم سے لوڈ ٹرک قبضہ میں لے لئے

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

بورےوالا (یواین پی ) محکمہ خوراک کی بڑی کاروائی فوڈ انسپکٹر نے اسلام آباد میں ذخیرہ کرنے کےلئے لیجانے والی لاکھوں روپے مالیت کی گندم سے لوڈ ٹرک قبضہ میں لے لئے ۔ تفصیلات ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر ڈی ایف سی وہاڑی شہزاد جعفری کی سرپرستی میں محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹر ارشد غوری نے عملے کے ہمراہ نےکاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے لئے جانے والے تین ٹرکوں نمبری 7808 ایف ایس ۔7271کے ۔1977پی کو روک کر چیک کیا تو ان پر 22سو تھیلے گندم کے لوڈ تھے جوکہ ذخیرہ کرنے کےلئے اسلام آباد لے کر جارہے تھے ان کو قبضے میں لے محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہنچادیا گیا قبضہ میں لئے گیے گندم کی قیمت 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog