قومی دن کی مناسبت سے مختصر دورانیہ کا نغمہ” ماں کا عکس“ دکھایا جائے گا

Published on March 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اسٹیٹس آف وومن کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد
کراچی(یواین پی)معروف ڈائریکٹر طلال فرحت کا خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے مختصر دورانیہ کا نغمہ” ماں کا عکس“ بھی دکھایا جائے گاتفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ”اسٹیٹس آف وومن“ کے عنوان سے ایک تقریب مقامی لیبارٹری میں منعقد کی جارہی ہے جس میں مہمان خصوصی محترمہ مہر خان ہونگی دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر عالیہ امام ،شازیہ عالم، بابرہ اسماعیل، نازیہ اعظم، ڈاکٹر صبا علوی، سعدیہ قریشی، افشیں، مریم اعظم، ڈاکٹر نیر، پروفیسر ساجدہ زہرہ، ڈاکٹر عارفہ، نازش اسماعیل، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر شجاع اور اعظم خان کے علاوہ آغا مسعود، نظیر عالم، شہزاد الہی، مرزا مقصود بیگ، ڈاکٹر مسعود احمد، عبدل وسیم ، ناصر سلیم ، ڈی ایس پی ظفر اور شہزاد بٹ شرکت کریں گے پروگرام کی آرگنائزر نازیہ اعظم اور صبا علوی نے کہا کہ ہم خواتین کی بہبود کے لیے کئی عرصے سے مثبت انداز میں آواز اٹھاتے چلے آئے ہیں اور الحمدوللہ آج کی تقریب بھی انہی محنتوں کا اثر ہے کہ جس میں ہم سب ساتھ اسے منا رہے ہیں اور معاشرے میں کام کرنے والی ان شخصیات کو خراج تحسن پیش کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes