گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عہدے سے برطرف

Published on April 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو منتقل کر دیے گئے۔اختیارات کی منتقلی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے۔اب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کے بجائے پینل آف چیئرمین کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو چوہدری پرویز الہٰی کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی کی مخالفت کر رہے تھے۔حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری سرور حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے۔پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے اس بات کی شکایت کی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدرِ مملکت عارف علوی کو گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے لیے ایڈوائس دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme