چنیوٹ میں صبح سویرے ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

Published on October 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

captureچنیوٹ(یواین پی) چنیوٹ میں سرگودھا روڈ پر صبح سویرے ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ سرگودھا روڈ پر چک بہادر کے قریب پیش آیا جہاں دو ڈمپر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے نہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme