عمران خان نے گھبراہٹ میں دھمکی آمیز خط کا ڈرامہ کیاآفتاب جدون

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

صوواآصل (یو این پی ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نائب صدر لاہور ڈویژن آفتاب جدون نے کہا کہ عمران خان نیازی نے عدم اعتماد سے گھبراتے ہوئے دھمکی آمیز خط کا ڈرامہ رچایا ہے جبکہ پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کے الزامات کی تصدیق کے شواہد نہیں ملے، سکیورٹی ایجنسیوں نے عمران خان کو اپنا نقطہ نظر بتا دیا تھا ، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی حکومت گرانے کی سازش کی تصدیق کرچکی ہے۔ پاکستان سکیورٹی ایجنسی کی تفتیش کے معاملات سے آگاہ ایک سکیورٹی عہدیدار کی خبر ایجنسی سے بات چیت ہوئی ہے، جس میں سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کووزیراعظم کے الزامات کی تصدیق کے شواہد نہیں ملے، وزیراعظم کا الزام ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے سکیورٹی ایجنسیوں نے عمران خان کو اپنا نقطہ نظر بتا دیا تھا، سکیورٹی ایجنسیاں وزیراعظم عمران خان کے بیان کردہ الزامات کی تصدیق کے کسی نتیجے پر نہیں پہنچیںایک سوال کے جواب میں آفتاب جدون نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اب پوری قوم عمران نیازی کے اصل کرتوت جان چکی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog