تحریک انصاف قوم و ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی،رانا نثار احمد راٹھ

Published on April 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

لاہور(یو این پی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پوری قوم و ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی گی،عمران خان نے حب وطنی کی مثال قائم کردی ہے، عالمی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کے خلاف سازش ہورہی تھی جس کو عمران خان نے ناکام بنا دیا ہے اور پاکستان کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے انھوں نے کہا کہ ملک کی ایک منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے ہٹانا پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،اپوزیشن کرسی کی لالچ اور اپنے نیب کیسز کے خوف میں مبتلا ہوکر عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں ان کو ملک و قوم سے کوئی سروکار نہیں، اپوزیشن کا سازشی ٹولہ امریکہ کا غلام بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ان کو شرم سے ڈوب مرنا چائیے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题