پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی، عالمی بینک

Published on April 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments


کراچی(یواین پی) عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3.4 فیصد رہے گی۔عالمی بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے اور ملک میں مصنوعات کی کھپت کم ہوگی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے برآمدات میں اضافہ بتدریج ہوگا تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد کمی کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی جب کہ ہنگامی اصلاحات ہوئے تو مالی سال 2021 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题