ایل ڈبلیو ایم سی کرپٹ چیکر علی رضا کی پریس کانفرنس پول کھل گئے

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

 ذون 49 کے زونل افیسر ابراہیم نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے علی رضا
صوواآصل (یو این پی ) ایل ڈبلو ایم سی کرپشن میں سر فہرست پر آگیا یونین کونسل 253کے معطل چیکر علی رضانے پول کھول دئے علی رضا نے کاہنہ الیکٹرونک میڈیا کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذون 49 کے زونل افیسر ابراہیم نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اسکے انڈر میں پانچ یونین کونسلز آتی ہیں جو کہ سپر وائزروں سے 15ہزار روپے فی یو سی بھتہ لیتا ہے اور سپر وائزر خاکروبوں سے ماہانہ تنخواہوں میں کٹوتی لیتے ہیں اور متعدد خاکروبوں کی بوگھس حاضریاں لگائی جاتی ہیں چیکر علی رضا نے مبینہ الزام عائد کیا کہ خاکروب وکرم مسیح کا اے ٹی ایم کارڈ سپر وائزر اعجاز ہدائت اور زونل افیسر49ابراہیم نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا اور تنخواہیں کھا رہے تھے میڈیا میں خبروں کی اشاعت پر سینئر افسران کی جانب سے نوٹس ہوا تو ذونل افیسر ابراہیم اور سپر وائزر یوسی253اعجاز ہدائت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی جبکہ چیکر علی رضا کو ہی قربانی کا بکرا بناتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ کرپشن کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy