حضورسیدنا عثمان غنی ؓ ہمارے امام اورپیشواہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on September 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم ر وحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارگزشتہ چاردہائیوں سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں مرید ہونیوالے لاکھوں مردوخواتین سے بیعت لیتے وقت یہ عقیدہ پڑھاتے ہیں کہ’’ اللہ تعالیٰ جل شانہ وحدہ لاشریک ہے،اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں،ہم ایمان لائے اللہ تعالیٰ پر،اس کے نبیوں پر،رسولوں پر،اس کے فرشتوں پر،اورتمام آسمانی کتابوں پر،اچھی بری تقدیرپر،مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر،جنت دوزخ پر،جزااورسزاپرصدق دل سے ایمان لاتے ہیں،تمام مخلوقات میں انبیاء کرام ؑ کے بعدسب سے افضل اورسب سے اول خلیفہ اول امیر المومنین ،امام المتقین حضورسیدنا صدیق اکبرؓ ہیں،دوسرے خلفیہ امیر المومنین ،امام المتقین حضورسیدنا عمر فاروق اعظمؓ ہیں اورتیسرے خلیفہ امیر المومنین امام المتقین حضورسیدنا عثمان غنی ذوالنورینؓ ہیں اورچوتھے خلیفہ امیر المومنین امام المتقین حضورسیدنا علی المرتضیٰ شیر خداؓ ہیں،تمام صحابہ جنتی ہیں،دین کے رہبرہیں اورہمارے پیشواہیں،اللہ تعالیٰ نے تمام خزانوں کی کنجیاں ہمارے آقا ومولاحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا فرمائیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنا چاہااپنے امتیوں کوعطا فرمائیں‘‘۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام کے جاری کردہ بیان کیمطابق خلفائے راشدینؓ سمیت اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام محبوب ہستیوں کے ایام مبارکہ پرلاکھوں مریدین مردوخواتین نے ہرسال کی طرح اس سال بھی اپنے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات کی روشنی میں اپنے گھروں اورمحلوں میں خصوصی محافل ذکرونعت کاانعقاد کیا اوراللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ان محبوب،محسنین امت اوررہبرورہنما ہستیوں کے عشق خدااوررسول صلی اللہ علیہ وسلم اورامت مسلمہ کیلئے دی گئی خدمات پربھرپورخراج تحسین پیش کیااوران پاک ،معزز اورمقبول ہستیوں کے توسل اورتصدق سے اپنے اوراپنے تمام مسلمان بھائیوں اوربہنوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس عظیم الشان اوربابرکت محفل پاک میں بھی پوری زمین پربسنے والے مسلمانوں بالخصوص برما،کشمیر،فلسطین ودیگرعلاقہ جات جہاں مسلمانوں پر ظلم وستم ہورہاہے ان کیلئے خصوصی دعامانگی گئی ،شرکائے محفل کیلئے وسیع لنگر شریف کابھی اہتمام کیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog