اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

لاہور (یواین پی)اپوزیشن نے اسپیکر پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔تحریک عدم اعتماد ن لیگ کےسلمان رفیق،خلیل طاہر سندھو، سمیع اللّٰہ خان نے جمع کرائی ہے۔تحریک عدم اعتماد کے متن میں تحریر ہے کہ ایوان کی اکثریت کو پرویز الہٰی پر اعتماد نہیں رہا۔متن میں تحریر ہے کہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔واضح رہے کہ کل ن لیگ کے وفد کو اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف نے اندر جانے سے روک دیا تھا جس کے خلاف لیگی اراکین اسمبلی نے احتجاجاً دھرنا بھی دیا تھا، اسمبلی بلڈنگ کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر بند بھی کردیا گیا تھا۔ان حالات کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی، پانچ سو میٹر تک دفعہ 144 بھی لگائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes