رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

بورےوالا( یواین پی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہاہے کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں سستے رمضان بازاروں میں دوکاندار شہریوں کو مقررہ نرخوں پر صاف ستھری اشیاء خوردونوش فراہم کریں جو صدقہ جاریہ اور کار ثواب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گگومنڈی اور بورےوالا کے رمضان بازاروں کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری محمد اکرم واہلہ محمد وقاص ایم او آر۔۔آفس سپرنٹنڈنٹ ماجد یوسف ۔چیف انسپکٹر محمد یوسف غفاری۔انسپکٹر مولوی محمد اقبال ۔انسپکٹر ۔افضل پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے رمضان بازار میں مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اشیاء خوردونوش کی کوالٹی قیمتوں کو چیک کیا انہوں نے محکمہ خوراک کے آٹے کے سٹال پر تھیلے کے وزن اور نمی کے تناسب کو چیک کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog