اسٹیبلشمنٹ کی خاموشی حیران کن ہے،سراج الحق

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ خط کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کی خاموشی حیران کن ہے۔ میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ آئین کو اصل اسپرٹ پر بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ آئین اور قانون کیا کہتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین بحال ہو۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین پر پہرہ دینا ہم ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، آئین کو بحال کیا جائے، مارشل لا کا بہانہ نہ بنایا جائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سانس بھی نہیں لیتی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو امریکا کے کہنے پر بھارت کے حوالے کیا گیا، میں جانتا ہوں امریکا ہمارا دوست نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme